اس سیریز کہ بارے میں سنا کہ یہ ایک بنگالی سیریز ہے اور ساتھ میں یہ بھی سنا کہ یہ ایک شاندار مسٹری سیریز ہے بس یہی سننا تھا کہ سب سے پہلے خیال آیا بنگالی بھی ہم سے آگے نکل گئے۔۔۔۔
کسی بھی ویب سیریز میں کسی ان سلجھی گتھی کا ہونا میرے لیے بہت دلچسپی کا باعث ہے پسندیدہ جنرہ میں مسٹری سر فہرست ہے اور یہ سیریز چونکہ فوراً ہی میسر آ گئی تو دیکھنا شروع کردیا۔
اوسطاً بیس بائیس منٹ کی ہر قسط تھی ٹوٹل سات اقساط ہیں۔
کہانی میں کردار لوکیشن سکرین پلے ڈائلاگ ایکٹنگ ہر چیز میرے لیے نئی تھی۔ پہلی بار کوئی بنگالی سیریز دیکھی ہے ویسے اس سے پہلے بھی ایک مسٹری سیریز کا سن رکھا ہے جو بنگالی ہے پر ابھی دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا ورنہ تعریف تو اسکی بھی بہت سنی ہے۔
شروع کا پہلا سین سنسنی خیز بیک گراؤنڈ میوزک سے ہوتا ہے کمال تھا۔
ہر قسط شروع اپنے اختتام پر ایک نیا ہی سسپنس اور تجسس چھوڑتی ہے اور اگلی قسط اسی سسپنس کو آگے لے کر آخر تک چلتی ہے۔
کمال ڈاریکشن تھی سین بہت خوب صورت تھی اداکاری میں حقیقی رنگ دکھا۔
کہانی کے بارے میں مختصراً بتاتا چلوں تو یہ کہانی آکاش نگر کے سینٹرل جیل سے شروع ہوتی ہے جہاں سینٹرل جیل کے انچارج پر اسکا حاجی صاحب اس پر گرج برس رہا ہے کہ جیل کی ویڈیو لیک ہوئی کیسے ساتھ ہی وہاں ایک نیا جوائن ہونے والے پولیس مین کی ڈیوٹی تھی کہ وہ قیدیوں کی گنتی کرے کہ آیا قیدیوں کی تعداد مکمل ہے یا کوئی گھوٹالہ ہوا ہے وہ گنتی کرنے پر بتاتا ہے کہ قیدی 326 ہیں دلچسپ بات یہ تھی کہ وہاں ٹوٹل قیدیوں کی تعداد 325 تھی سب ہی اس سے یہ دریافت کرنے لگے کہ او پائن یہ تم نے ایک ایکسٹرا قیدی کہاں سے پیدا کر لیا۔
اس سیل جس کا نمبر 145 تھا وہاں سب کے پہنچنے پر پتا چلتا ہے کہ وہاں تو ایک قیدی واقعی میں ہے اور یہی قیدی اس سیریز کی گتھی یعنی مسٹری ہے۔
اور یہ قیدی گونگا ہوتا ہے اور پوری سیریز میں اشاروں سے بات کرتا ہے اور کمال کرتا ہے کردار کا حق ادا کرتا یے۔
اصل بات یہ نہیں تھی کہ وہاں قیدی تھا اصل بات یہ تھی کہ وہ قیدی وہاں آیا کیسے کیوں کہ وہ سیل پچھلے پچاس سال سے بند پڑا تھا وہاں زنگ آلود تالا پڑا تھا اور اس سیل سے متعلق طرح طرح کی کہانیاں مشہور تھیں جو جاننا کیا کہتے ہیں خالی از دلچسپی نہیں ہے۔
وہ قیدی کون تھا ؟
وہاں کیسے آیا!؟
اسکا اپنی عمر کے بارے میں بتانا کہ اتنی عمر ہے کیا واقعی ایسا تھا ؟
کیا واقعی اس کا کسی جنگ سے تعلق تھا ؟
انتہائی دلچسپی اور سنسنی خیز سیریز ہے بس اسکے بارے میں کچھ اور بتا کر مزا کرکرا کرنا نہیں چاہوں گا تو پولیس کو جو گتھی سلجھانی تھی کیا وہ سلجھا پائی؟
آج کے لیے اتنا ہی۔۔۔
از قلم عبدالباسط۔