Cuttputlli

Cuttputlli [فلم ریویو]

EjazNews

ری میک بنانا بھی ایک آرٹ ہے یہ میں نے اکشے کمار کی نئی فلمCuttputlli دیکھ کر اندازہ لگایا۔ یہ تامل فلم Ratsasan کا ری میک ہے۔ Ratsasan میں نے کچھ مہینے پہلے دیکھی تھی اور اس پر تبصرہ بھی کیا تھا۔ نہایت شاندار تھرلر مووی تھی اور ہر کریکٹر کی مناسبت سے کرداروں کو سائن کیا گیا تھا ۔

اب اس کا ہندی ری میک Cuttputlliریلیز ہوا تو اس کو دیکھنے کا دل چاہا ۔لیکن اس ری میک کو دیکھ کر نہایت مایوسی ہوئی۔میرے خیال میں اکشے کمار اس کردار کیلئے کسی لحاظ سے موضوع نہیں تھے۔ دوسری ایک دبنگ پولیس والی کا کر دار خوبصورت سرگن مہتا سے کروایا گیا جو کسی طرح سے بھی دبنگ کردار والی اداکارہ ہی نہیں ہیں۔

فلم کا ہیر و (اکشے کمار) ایک ینگ نوجوان کے کردار کیلئے اب موضو ع نہیں رہے۔ ان کی اداکاری پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ہر کردار ہر عمر کیلئے موضوع نہیں رہتا۔

یہ بھی پڑھیں:  جانتے ہو میرے خون میں کیا ہے میرے خون میں ہندوستان ہے بس اس کو سمجھ لیجئے: انوپم کھیر

بہر کیف اس فلم کے ڈائریکٹر رنجیت تیواری اس طرح سے اس فلم کو لے کر نہیں چل سکے جس طرح سے اوریجنل فلم کا سسپنس تھا۔
فلم ایک سیریل کلر اور تھرل فلم کے رائٹر کی کہانی ہے۔رائٹر اتفاقیہ پولیس والا بن جاتا ہے اور اپنی سسپنس سٹوریوں سے اندازہ لگاتا ہے کہ یہ کلر کیسی سائیکو ہے۔

اگرآپ نے اوریجنل فلم Ratsasan دیکھی ہے تو پھر ری میک نہ ہی دیکھیں تو اچھی بات ہے ۔ اوریجنل فلم کی کہانی جو آپ کے ذہن میں نقش ہوئی ہوگی اس کا مزہ بھی جاتا رہے گا۔