WIDOWS

WIDOWS (بیوائیں) 2018

EjazNews

یہ اسی نام کے ناولٹ سے ماخوذ فلم ہے۔ کہانی کے مطابق ایک رات شکاگو شہر میں ہیری (لیام نیسن) اور اس کے تین ساتھی ایک ڈکیتی سے فرار ہوتے ہوئے پولیس کی زد میں آگئے۔ اور پولیس مقابلے میں حادثاتی موت کا شکار ہو کر قبر میں جا لیٹے۔

وہ چاروں اپنے پیچھے بہت سا قرض اور چار بیوائیں چھوڑ گئے تھے۔ قرض خواہوں کے تقاضوں سے تنگ آ کر ہیری کی بیوہ نے باقی تین میں سے دو بیواؤں کو ساتھ ملا کر ایک بڑی ڈکیتی کا ارادہ کیا۔ تاکہ حاصل شدہ رقم سے وہ نہ صرف قرض خواہوں سے جان چھڑا سکیں بلکہ بقیہ زندگی عیش سے گزار سکیں۔

لیام نیسن کے علاوہ ، ڈینیئل کلویا ، ایلزبتھ دبیکی ، سنتھیا ایریوو فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

مرکزی کہانی تو وہی عام سی چوری کی داستان ہے۔ لیکن سکرپٹ اور بعض کرداروں کی اچھی اداکاری اور ایلزبتھ دبیکی کے عریاں مناظر کی وجہ سے یہ فلم IMDB پر 6.9 ریٹنگ لینے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں:  لیجنڈ اداکار آغا طالش کی برسی خاموشی سے گزر گئی

صرف یہی نہیں ، تشریف پسندوں کیلئے بھی اس میں بہت سے قابلِ دید مناظر ہیں۔