Prayer_in_msajid

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مساجد میں ایک مرتبہ پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

EjazNews

این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے مساجد اور عبادت گاہوںسے قالین اٹھانے،6فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، خطبہ جمعہ مختصرکرنے،ماسک اور ویکسین شدہ افراد کوعبادتگاہوں میں آنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

این سی او سی نے کہا کہ بیمار اور بزرگ نماز گھر پرپڑھیں،جمعہ کی نماز ترجیحاً کھلی جگہوں پر اداکی جائے،مساجد میں وینٹی لیشن کیلئے کھڑکیاں،دروازے کھلے رکھے جائیں،ادھر کورونا کی پانچویں لہر سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 12افراد جاں بحق ہوگئے،6540نئے مریض سامنے آئے، مثبت کیسزکی شرح11.1فیصد ہوگئی جبکہ کراچی میں شرح بڑھ کر 45.14 تک جا پہنچی ۔

کراچی ایئرپورٹ پر 99مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث انہیں سفر سے روک دیا گیا ہے،بیرون ملک سفر کیلئے بوسٹر فیس ختم کردی گئی ،محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق فی الوقت سکول بند نہیں کررہے، سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے،مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر سکول بند کرنے کا فیصلہ ہوگا، محکمہ صحت پنجاب کی ٹیمیں سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کریں گی ،لاہورسمیت پنجاب میں کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کہتی ہے پہلے این آر او دو پھر قانون پاس کریں گے:وزیراعظم

گزشتہ روز لاہور میں مثبت کیسز 12.8، راولپنڈی 13.1،فیصل آباد 8.4،ملتان 2،گوجرانولہ 0.7فیصد ریکارڈ کئے گئے ہیں،دریں اثناء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار بھی کورونا کا شکارہوگئے،انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ، اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پوری قوم کو کورونا کی اس لہر سے محفوظ رکھے ۔این سی اوسی نے مساجد اور عبادت گاہوں بارے ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ نمازی وضو گھر سے کر کے آئیں ،بار بار ہاتھوںکو دھوئیں اور سینیٹائز کریںاور مختصر ترین نماز پڑھی جائے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی،تصدیق شدہ کیسز 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہوگئے، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 215، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، بلوچستان میں 33 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر حیدرآباد میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.67فیصد تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن جماعتیں آج افطار ڈنر پر اکٹھی ہو رہی ہیں

حکومت نے بیرون ملک سفر کیلئے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بیرون ملک جانے والے اپنے ڈاکیومنٹ دکھا کر فری بوسٹر لگواسکیں گے، وزارت صحت کا کہنا ہےکہ عام پبلک کیلئے بوسٹر ڈوز پہلے بھی فری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے کورونا کے 1,456 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی کل تعداد 460,381 ہو چکی ،صوبہ بھر میں 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ، لاہور سے 2جبکہ راولپنڈی اور ملتان سے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,097 تعدادہو چکی ہے۔ سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21,253 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ،کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 9,342,009 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں،لاہورسے کورونا کے 974 جبکہ راولپنڈی سے 255 کیسز رپورٹ ہوئے ،فیصل آبادسے 47، ملتان سے 41, جبکہ سیالکوٹ سے 37, اور رحیم یار خان کوروناکے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ،بہاولپور سے 20, شیخوپورہ سے 13، ڈیرہ غازی خان سے 9 جبکہ سرگودھا سے کوروناکے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ،گوجرانولہ اور اوکاڑہ سے کوروناکے 5 پانچ جبکہ اٹک اور میانوالی سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ،صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانے والے 99 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد انہیں سفر سے روک دیا گیا، ایئر پورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والی 14 پروازوں کے مسافروں کے روانگی سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے ،مثبت آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کے لیے گھر روانہ کیا گیا۔
؎؎؎؎؎؎؎

یہ بھی پڑھیں:  لاہور نے بڑی دھوم دھام سے آج ان کے بیانیے کو دفن کردیا:فردوس عاشق اعوان