Dua_aur_dwa

دعا اور دوا

EjazNews

مشکل کام میں آسانی کے لئے
ہر نماز کے بعد تیسرے کلمہ کی ایک تسبیح پڑھیں۔

گھر میں اتفاق کے لئے
ہر جمعہ کے دن نماز کے بعد یا اللہ یا ودود ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اور چینی یا نمک پر پھونک دیں اور سارا ہفتہ وہی نمک یا چینی استعمال کریں۔

وائرس اور بیماری کے لئے
فجر کی نماز کے بعد اول اور آخر درود شریف پڑھ کر، گیارہ دفعہ سو رۃ فاتحہ پڑھ لیں۔

ہر کام کی آسانی کے لئے
جمعہ کے دن ، عصر سے لے کر مغرب تک یا اللہ یا رحمن یا رحیم پڑھیں۔ مغرب کی نماز پر دعا کریں۔ کا م آسان ہو گا۔(ان شاء اللہ)

درد کے لئے
یا جبار10تسبیح پڑھ کر سرسوں کے تیل پر پھونک دیں اور اس تیل سے مالش کرلیں۔

ہر حاجت اور برکت کے لئے
جمعہ کی ماز کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ فاتحہ، آیت الکرسی ، سورۃ اخلاص، سورۃ الناس اور سورۃ فلق پڑھ لیں اور دعا م انگ لیں۔

صحت کے لئے
یا سلام یا شافی 313مرتبہ پڑھیں اور صحت کی دعا مانگ لیں۔

جوڑوں کے درد کے لئے
یا سلام یا قابض پڑھ کر درد والی جگہ پر پھونک دی۔

نظر کے لئے
ہر نماز کے بعد یا شکور 41مرتبہ پڑھ لیں۔

تمام پریشانیوں کے لئے
فجر کی نماز کے بعد4000مرتبہ یا عزیز کی تسبیح کریں۔
یا اللہ، یا رحمن یا ر حیم کی تسبیح چلتے پھرتے ہیں

حاجت کے لئے
چار رکعت نماز حاجت پڑھیں۔
پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد 10 مرتبہ سورت اخلاص پڑھیں۔
دوسری رکعت میں20مرتبہ
تیسری رکعت میں 30مرتبہ
چوتھی رکعت میں40مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھیں
سلام پھیرنے کے بعد50مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھ کر دعا مانگ لیں اور حاجت خدا کے حضور پیش کریں۔

حاجت کے لئے
جمعہ کی نماز سے پہلے 2سو مرتبہ بسم یا اللہ پڑھیں۔

صحت اور سلامی کے لئے
ہر نماز کے بعد 2سو مرتبہ بسم اللہ پڑھیں

کام کی بہتری کے لئے
یا سلام یا وکیل 10تسیح روزانہ فجر کی نماز کے بعد پڑھیں اور کام شروع کرنے کی دعا مانگ لیں۔

ہر بیماری کے لئے
یا شافی الامراض ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہر قسم کے سائیڈ افیکٹس سے بچنے کیلئےگھریلو ٹوٹکوں سے جلد کو نکھاریں

ہر قسم کے مسئلے کے لئے
یا سمیع یامجیب 318 مرتبہ پڑھ لیں۔

آپریشن کے دوران
کسی بھی آپریشن کے دوران بسم الله یا سلام کی تو مسلسل پڑھتے رہیں۔

گھر میں برکت کے لئے
فجر کی نماز کے بعد 525مرتبہ یا رحیم کی تسبیح کریں۔

قرض اتارنے کے لئے
ہر نماز کے بعد یا جواد، یا باسط، یا کریم ، یا وہاب 313 مرتبہ پڑھیں۔

نافرمان اولاد کے لئے
ہر نماز کے بعد 258 مرتبہ یارحمن یا رحیم کی تسبیح کر یں۔
ہر نماز کے بعد دن میں چھ مرتبہ 409 یا تواب کی تسبیح پڑھ کر اولاد پر پھونک دیں۔

بچوں میں نماز کی پابندی کے لئے
ہر نماز کے 313 مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر بچوں کے لئے دعا مانگیں ۔

روزی کے لئے
ہر نماز کے بعد 128 مرتبہ یاغفار پڑھ کر دعا مانگیں ۔
ہر نماز کے بعد 520 مرتبہ یاباسط کی تسبیح پڑھیں۔

گھر کا ماحول بہتر کرنے کے لئے
ہر نماز کے بعد 10 تسبیح یا قدوس کی پڑھیں ۔

عزت اور قدر کے لئے
ہر نماز کے ساتھ 351 مرتبہ یا رافع کی تسبیح پڑھیں۔

آنکھوں کے نور کے لئے
یا شکوریا ظاہر پڑھ کر آنکھوں پر دم کر یں۔

خارش کے لئے
سورۃ قد ر7مرتبہ فجر اور عصر کے بعد پڑھ کرجسم پر دم کر لیں۔

بچوں کی پڑھائی کے لئے
فجر کی نماز کے بعد یا فتاح 70 مرتبہ پڑھ کر بچے کے سینے پر دم کر لیں ۔

پڑھائی میں دل لگانے کے لئے
سات مرتبہ سورۃ المنشرح پڑھائی شروع کرنےسے پہلے پڑھ لیں۔

بچوں میں نماز کے لئے
ياحمید 90مرتبہ دم کر کے بچوں کو پلائیں۔

مریض کا چڑ چڑا پن
یاسلام یا باری313مرتبہ پڑھ کر مریض پر پھونک دیں۔

بیماری کے دوران
یاشکو ہر نماز کے بعد 526 مرتبہ پڑھ کر پانی میں پھونک کر مریض کو پلا ئیں۔

گھر میں رزق کی برکت کے لئے
سورۃ یٰسین اور سورۂ مزمل فجر کی نماز کے بعد باقاعدہ پڑھیں۔

شوگر کے مریض کے لئے
دن میں ہر وقت یا اللہ کی تسبیح کر یں۔

رزق اور اولاد کے لئے
باوضو ہو کر سات مرتبہ درود تاج پڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے

ہر خواہش پوری ہوگی
ہر نمازکے بعد 33مرتبہ تیسراکلمہ پڑھیں۔

نظر اتارنے کے لئے
سورۃ القلم کی آخری تین آیات پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں یا جس کو نظر لگی ہے اس پردم کر دیں ۔

حج کی دعا کے لئے
ہر نماز کے بعد 313 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور سورۃ مزمل کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کر یں۔

صلح کے لئے
یا مومن یا نافع 500مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھیں اور بہتری کی دعا مانگیں۔

کاروبار کے لئے
بسم الله 35بار لکھ کر فریم کر وا لیںاور دکان میں رکھ لیں۔

کام میں آسانی کے لئے
یا غفور فجر کی نماز کے بعد 1286 مرتبہ پڑھیں اور دعا مانگ لیں ۔
یا وھاب کی 5 تسبیح عشاء کی نماز کے بعد پڑھ لیں۔

گھٹنوں کے درد کے لئے
سوۃ الکوثر سات مرتبہ ہاتھ گھٹنوں پر رکھ کر پڑھیں ۔

خاوند کی سلامتی کے لئے
یا وھاب تہجد کی نماز کے بعد 100 مرتبہ پڑھ کر دعا مانگ میں ۔

بچوں کی سلامتی کے لئے
یا شھید کی تسبیح پڑھ کر بچوں پر پھونک دیں۔

بے اولاد کے لئے
اللہ الصمد 12000مرتبہ روزانہ پڑھیں۔ اس سے گھر کی مشکلات بھی دور ہوتی ہیں۔

ہر مشکل آسان ہو گی
یا مسبب الاسباب ہر نماز کے بعد مرتبہ اور عشاء کی نماز کے بعد500مرتبہ پڑھ لیں۔

اولاد حاصل کرنے کے لئے
دونوں میاں بیوی یا رحمن یا بدیع 11 تسبیح پڑھ کر دودھ پر پھون کر پی لیں ۔

علم حاصل کرنے کے لئے
ہرنماز کے بعد رب زدنی علما کاورد کریں۔

بچے کی ہدایت کے لئے
یامبین یا ھادی ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ پڑھ کر بچے پر دم کریں ۔

بچے کی ہدایت کے لئے
سورۃ شمس کی تلاوت کر کے دودھ یا پانی میں پھونک کر بچے کو پلا ئیں۔

جھگڑے سے بچنے کے لئے
یا مانع 313 مرتبہ نماز کے بعد پڑھ لیں۔

میاں بیوی کے جھگڑے سے بچاؤ کے لئے
یاخافض 1486 مرتبہ روزانہ ایک نماز کے بعد پڑھ لیں۔

صحت مند اور خوبصورت اولاد کے لئے
ہر نماز کے بعد336مرتبہ یا مصور پڑھ کر دعا مانگ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سرسوں کے تیل کے فوائد

دشمن سے بچاؤ کے لئے
یا حسیب 780مرتبہ پڑھ لیں ۔

دعا کی قبولیت کے لئے
اذا کو خاموشی سے سنیںاور ختم ہونے کے بعد دعا مانگیں۔

بیماری کے لئے
الغفور رحیم 2سو مرتبہ پڑھ کر دم کرلیں۔
خیریت اور مشکلوں سے نجات کے لئے
15 شعبان کی رات کو6نفل پڑھ لیں، 2نفل بلائوں سے نجات کے لئے،2نفل انسانوں کی محتاجی سے بچنے کے لئے اور2نفل خیریت کے ۔ ہر دو نفل کے بعد سورۃ یٰسین یا 21مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھ لیں۔

بری عادتیں
سورۃ اخلاص 21مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔

شوگر کے مریضوں کے لئے
فجر اور عصر کی نماز کے بعد 100مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھ کر پانی دم کر کے پلائیں۔

ہر کام میں آسانی کے لئے
یاباسط (اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف) 3125 مرتبہ شہر کی نماز کے بعد پڑھ لیں۔

بیماری میں
یا حیی 180مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔

پریشانی میں
ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ بسم اللہ اور 100 مرتبہ آیت الکرسی پڑھ لیں ہر پریشانی دور ہوگی ۔

گھر میں برے اثرات کے لئے
سورۃ بقرہ دن میں ایک مرتبہ روزانہ پڑھیں ، پانی پر دم کر کے گھر کے ہر فرد کو پلا ئیں اور گھر کے کونوں میں چھڑ کیں ۔

ہر کام میں آسانی کے لئے
عشاء کے بعد 7 مرتبہ سورۃ قریش اور 7 مرتبہ یاقوی پڑھیں ۔

بیماری کے لئے
کھانا کھاتے وقت ہر نوالے پر یا واحد پڑھیں بیماری دور ہوگی ۔(انشاء اللہ)
عورتوں کے مسائل ( خوبصورتی کیلئے اور چہرے پر بالوں کیلئے )
سورۃ مریم روزانہ تین مرتبہ پڑھیں۔

ہر تمنا پوری ہوگی
درودشریف 111 مرتبہ اور بعد میں 19 مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر دعا کریں ۔

گھر کو شیطان سے بچانے کے لئے
سورۃ بقرہ کی روزانہ تلاوت کریں۔ تقریباً 41 دن تک پھر پانی میں پھونک کر گھر کے کونوں میں چھڑک دیں۔ گھر میںبرکت ہوگی۔

جادو سے بچنے کے لئے
سات بیری کے پتے لے کر پانی میں ابال لیں اور نہانے کے پانی میں شامل کر کے 15 شعبان کی رات کو نہا لیں۔سارا سال جادو کے اثر سے محفوظ رہیں گے۔