تیز پات کوعام طور پر کھانوں میں محض خوشبو اور ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اورزیادہ تر خواتین اس کے دیگر فوائد سے آگاہ نہیں ۔
حالانکہ تیز پات ذہنی تناؤ کم کرنے کے لیے بھی حدِ درجہ مفید ہے کہ اس میں کچھ ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو دماغ کو پُرسکون کردیتے ہیں، جب کہ یہ سانس کی دشواری ختم کرنے کے لیے بھی اکسیر ہے۔سونے سے قبل ایک تیز پات کسی برتن میں جلاکر کمرے میں رکھ دیں اور کھڑکیاں، دروازے بند کردیں، تاکہ دھواں باہر نہ جاسکے۔ اس کے کچھ دیر بعد آپ کمرے میں انتہائی پُرسکون نیند سوسکتے ہیں۔
کیونکہ اس سے سانس کی دشواری دُور ہوجاتی ہے۔ یہ ٹوٹکا خصوصاً دَمے کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ تیز پات میں کئی nutrients بھی پائے جاتے ہیں، جو بال گرنے سے روکتے ہیں ۔ اس کے لیے دو کپ پانی میں 8سے 10عدد تیز پات اُبال کر ٹھنڈے ہونے دیں۔بعد ازاں، نارمل طریقے سے شیمپو سے بال دھو کر آخر میں اس پانی سے گیلے کرلیں۔علاوہ ازیں، جس جگہ مچھر بہت زیادہ ہوں، اگروہاں ایک تیز پات جلا دیں، تو مچھر بھاگ جاتے ہیں۔