Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/ejaznews/public_html/ur/wp-includes/wp-db.php on line 2056

WordPress database error: [Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired]
SELECT * FROM wp_upviews WHERE user_ip = '35.175.191.46' AND post_id = '34839'


Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/ejaznews/public_html/ur/wp-includes/wp-db.php on line 2056

WordPress database error: [Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired]
SELECT COUNT(*) FROM wp_upviews WHERE post_id ='34839'

Neam_darakhat

نیم کے فوائد

EjazNews

نیم ایک سدا بہار درخت ہے،جس کی عُمر دو سو سے پانچ سو سال تک ہوتی ہے۔یہ کم از کم30سے 40فٹ اونچا،گھنا اور سایہ دار ہوتا ہے۔ اسے انسان دوست درخت بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ماحولیاتی آلودگی دُور کرتا ہے۔

جس گھر میں نیم کا درخت ہو، وہاں کے مکین وبائی امراض سے خاصی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے پتّے، پھول، پھل اور چھال ہر ایک کی الگ الگ افادیت ہے۔مثلاً نیم کے پتّے پانی میں اُبال کر نہانے سے جِلدی امراض سے شفا ملتی ہے۔اس کے پتّے جلا کر گھر میں دھونی دیں،تو مچھر ختم ہوجاتے ہیں۔
نیم کی مسواک کا استعمال دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتا ہے،تواس کی چھال کا جوشاندہ بخارکے لیے اکسیر ہے۔

سرسوں کے تیل میں نیم کی نبولیاں پیس کر مکس کر کے سر میں لگانے سے جوئیں ختم ہوجاتی ہیں۔ اگر بال بہت زیادہ جھڑ رہے ہوں، تو شیمپو کرنے کے بعدآخر میں نیم کے اُبلے ہوئے ٹھنڈےا پانی سے بال دھولیں۔یہ پانی بالوں کی جڑیں مضبوط کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لیمن گراس کے فوائد

اس کے علاوہ بال لمبے اور گھنے کرنے کے لیے زیتون یا سرسوں کے تیل میں تھوڑا سا نیم کا تیل مکس کرکےبالوں میںلگانا چاہیے۔نیز، نیم کا تیل بالوں کی خشکی دُور کرکے انہیں چمک دار بھی بناتا ہے۔چہرے کے نکھار کے لیے نیم کےپتّے سُکھا کر سفوف بنا کے شیشی میں رکھ لیں اور روزانہ کسی بھی وقت ایک پیالی میں گلاب کی پتّیوں کے سفوف، دہی اور تھوڑے سا دودھ کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر برش کی مدد سے لیپ کرلیں۔ قریباً پندرہ منٹ بعد پانی سے چہرہ دھولیں۔چند ہی دِنوں میں چہرہ کھل اُٹھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں