Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/ejaznews/public_html/ur/wp-includes/wp-db.php on line 2056

WordPress database error: [Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired]
SELECT * FROM wp_upviews WHERE user_ip = '3.238.118.27' AND post_id = '29979'


Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/ejaznews/public_html/ur/wp-includes/wp-db.php on line 2056

WordPress database error: [Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired]
SELECT COUNT(*) FROM wp_upviews WHERE post_id ='29979'

Dehydration

ڈی ہائیڈرئیش سے بچاﺅ ضروری ہے، گرمی بھگا کر ٹھنڈک لائیں

EjazNews

ستو

بھنے ہوئے جوBartley گیہوں کے موٹے آنے کو کہتے ہیں، جسے پانی میں گول کر شکر شامل کر کے پیا جاتا ہے۔ جس اناج کے ستو ہوں اس اناج کی غذائیت اس میں شامل ہوتی ہے ۔جوسے بنے ستو گندم کے ستو سے تاثیر میں زیادہ سردہوتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں لوگ انہیں گرمی دور کرنے کے لئے پانی میں گھول کر میٹھاکر کےپیتے ہیں۔ ستو میں شکر یا گڑ ملاکر پیا جاتا ہے اور کچھ لوگ گاڑھا تو کچھ لوگ پتلا کر کے پیناپسند کرتے ہیں۔

تھادل

چہارمغر اور خشک میوے کے عرقیات سے تیار شدہ یہ مشروب پاکستان کی خاص الخاص سوغاتوں میں سے ایک ہے۔ اہل سندھ اسے مہمانوں کی تواضع کے لئے خصوصی طور پر تیار بھی کرتے ہیں اور ہر برانڈڈ شربت مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے۔ تھاول میں چہار کے علاوہ بادام، پستہ، کاجو اور انجیر کا ذائقہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔ وٹامن E ،مونو ان سچوریٹڈ فیٹ ، وٹامن B1،B2،B5،B6اور B9 فولک ایسڈ پرمشتمل اس مشروب کو صحت بخش اسی لئے کہا جاتا ہے البتہ ذیابیطس کے مریض اسے ڈاکٹر کے مشورے سے پئیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر ضرورعمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  صحت مندی کیلئے لیموں اور اجوائن کے فوائد

آلو بخارے اور املی کا شربت

یہ ذائقے دار اور فرحت بخش شربت ہے جس سے انسانی مزاج بہتر اور جسم کی گرمی دور ہوتی ہے۔ تاہم اسے بناتے وقت کالا نمک، براو¿ن شوگر اور پسند کریں تو چینی ملا کر پکائیں۔ یہ گرمی کا زبردست توڑ ہے، البتہ ذیباطیس کے مریض اضافی چینی سے پرہیز جاری رکھیں۔

سکنجبین

لیموں کی کھٹی میٹھی سکنجبین گرمیوں میں توانائی بہم پہنچانے کا موثر ذریعہ ہے۔لیموں میں وٹامن سی اور متعدد معدنیات موجود ہیں۔ رمضان میں ثقیل غذائیں ہضم نہ ہورہی ہوں تو سحری سے قبل لیموں کے چند قطرے چائے کے چمچ کے برابر زیتون کے تیل میں ملا کر پانی میں حل کر لیں اس مشروب کو پینے سے دائمی قبض ٹھیک ہوجاتا ہے۔ مثانے میں پتھری کی شکایت بھی سکنجبین پینے سے جاتی رہتی ہے۔ آپ چاہیں تو نمکین سکنجبین بھی بناسکتی ہیں۔ یہی صحت افزا مشروب ہے۔

تربوز کا شربت

کم وبیش90 فیصد پانی پر مشتمل یہ پھل وٹامن A، فائبر ،کیلشیئم اور ان کا خزانہ کہا جاسکتا ہے۔ افطار میں تربوز کا شربت جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچائے۔ بجائے پروسیڈ شدہ شربت پینے کے تازہ بہ تازہ تربوز سے خود شربت بنایئے۔ یہ گردوں کے افعال کی درستگی کرتا ہے۔ اینٹی کینسرپھل بھی ہے اور جسم میں تیزاب صفراہو جائے تواس کے نتیجے میں یرقان ہو جاتا ہے، پیشاب میں جلن بھی محسوس ہوتی ہے لہٰذا تربوز کا استعمال بے حد مفید ہے مگر اطباءکہتے ہیں کہ اسے خالی پیٹ کھانا مفید ہے۔ سیاہ کٹی مرچ چھڑک کر کھانے سے زیادہ فوائد ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دانتوں کے امراض

انار، گاجر اور سیب کا جوس

انار پولی فینولز، وٹامن سی اور K کا بہترین ذریعہ ہے۔ خون صاف اور فاسد مادے خارج کرتا ہے۔ اس کا عرق علیحدہ سے استعمال کیجئے اور تھوڑا سا کالا نمک ملا کر پینے سے طبیعت میں فرحت آجاتی ہے۔ یہ امراض قلب میں بے حد مفید ہے۔ گاجر اور سیب کا جوس باہم ملا کر یاعلیحدہ شکل میں استعمال کرنے سے بیٹا کیر وٹیں دستیاب ہو جاتی ہے۔ یہ دونوں پھل امراض چشم اور قلب کے لئے بے حد مفید ہیں، اور جگرکی گرمی کا تدارک کرتے ہیں۔