میک اپ کی روٹین سے پہلے کیا کیا جائے؟

EjazNews

چہرے کی صفائی
آپ نے ہمیشہ Cleanser Mild استعمال کرنا ہے اور کوئیPimple Clear Face Wash ہی بہتر انتخاب ہوسکتا ہے۔ کوئی بھی سخت صابن آپ کے لئے موزوں نہیں ہوگا۔ تولئے کے بجائے ٹشو پیپر سے چہرہ تھپتھپانا ہے پونچھا نہیں ہے۔

اینٹی ٹریٹمنٹ
اگر آپ کو ماہر جلدی امراض نے کوئی علاج معالجے کے لئے کر یم بتائی ہے مثلاًکوئی ایسی کریم جس میں Peroxide Benzoyl شامل ہوتو ضرور لگائیے۔ یہ آپ کے لئے جراثیم کش دوا ہے کچھ دیر توقف کر لیں ۔ممکن ہے کہ آپ کے ڈاکٹر نے آپ کے لئےOil TreeTea تجویز کیا ہومگر اسے نے میں دو بار گانا ہی کافی ہوگا۔

موئسچرائز
آپ کو ایسی ادویہ دی جاتی ہیں جو کیل مہاسوں کو اندر سے خشک اور جلد کی بیرونی سطح سے بھی گرد و غبار اور نمی سے بچاتی ہیں مگر اب آپ کو اپنی جلد تندرستی موئسچرائز کرنے کی ضرورت ہے۔ مارکیٹ میں ایسے Anti-spot موئسچرائزر موجود ہیں ۔بہتر ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے اور اس کے تجویز کردہ موئسچرائزر ہی استعمال کئے جائیں۔ کیونکہ ڈاکٹر ہی بہتر جانتا ہے آپ کی جلد کی یہ خشکی در اصل کس نہج پر ہے۔ کس حد تک اسے روغنی بنایا جاسکتا ہے۔ ایسے موئسچرائزر جن میں پانی کی مقدار قدرے زائد ہو، استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بلیک ہیڈز چہرے کی خوبصورتی متاثر کرتے ہیں

SPF
اگر ماہرین جلد سے پوچھا جائے تو وہ حساس جلد کے لئے 50 SPF تجویز کرتے ہیں۔ کئی کمپنیوں نے فیس UV سن اسکرین لوشنز بھی اسی فارمولے کے ساتھ بنائے ہیں۔ آپ ان ہی میں سے کوئی استعمال کریں مگر بہتر ہے کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے خریداری کریں۔

Primer
اچھے میک اپ کے لئے پرائمر کا استعمال موزوں ہوتا ہے مگر حساس جلد اور خاص کر کیل مہاسوں والی جلد رکھنے والی خواتین کے لئے ماہرین جلد پرائمر کے استعمال کو خطرناک قرار دیتے ہیں۔ ہوتا یہ ہے کہ پرائمر آپ کے مساموں کو بند کر کے جلد پر ایک تہہ جما دیتا ہے۔ صحت مند جلد کے لئے یہ نہایت موزوں عنصر ہے۔ جو جلد کو ہموار کر دیتا ہے اور ہرقسم کے داغ دھبوں کو پرائمر کی ایک ہی تہہ ڈھانپ سی لیتی ہے۔ مگر کیل مہاسوں والی جلد پر Pores بند کرنے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ مہاسے مزید بڑھتے ہیں۔ ان بنیادی نکات پر توجہ دینے کے بعد آپ فاو¿نڈیشن لگا کر میک اپ کا آغاز کردیں۔ آپ کے لئے بیوٹی بلینڈر مفید ہوگا۔ اس پر فاﺅنڈیشن کے قطرے لگا کر جلد پرتھپتھپائیں جلد کورگڑیں ہیں تا کہ حساس جلد میں سوزش نہ پیدا ہو اور میک اپ کے مراحل سہولت سے مکمل ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاﺅڈری بمقابلہ Liquid۔میک اپ کیسا کیا جائے