Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/ejaznews/public_html/ur/wp-includes/wp-db.php on line 2056

WordPress database error: [Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired]
SELECT * FROM wp_upviews WHERE user_ip = '35.175.191.46' AND post_id = '14367'


Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/ejaznews/public_html/ur/wp-includes/wp-db.php on line 2056

WordPress database error: [Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired]
SELECT COUNT(*) FROM wp_upviews WHERE post_id ='14367'

Laugh-1

چلو کچھ ہنس لیتے ہیں

EjazNews

ایک نشئی(دوسرے سے):یار!بچپن کا زمانہ بھی کیا خوب تھا۔ ایک دفعہ میں نے جو فٹ بال کو کک لگائی تو وہ پورے آٹھ روز کے بعد واپس آیا۔
دوسرانشئی: ہاں بھئی سچ ہے۔ ایک دفعہ میں نے بھی فٹ بال کو کک لگائی تھی۔ جب وہ واپس آیا تو اس کے ساتھ ایک چٹ بھی تھی۔ جس پر لکھاتھا’’چاند پر فٹ بال بھیجنا منع ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلا دوست:اسلم مشہور مشہور رسالوں میں اپنی کہانیاں بھیجتا ہے اور اس کے پاس ایڈیٹر وں کے خطوط بھی آتے ہیں۔
دوسرا دوست:تو کیا اسلم اتنا مشہور ہے مگر ایڈیٹر اس کو لکھتے کیا ہیں؟
پہلا :یہی کہ آپ کی کہانی اشاعت کے قابل نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک آدمی اپنے دوست سے بولا’’یہ تم نے اپنی کار کا ٹائر اس بری طرح سے کس طرح پنکچر کر لیا۔‘‘
دوست کہنے لگا’’ٹائر کے نیچے شیشے کی ایک بوتل آگئی تھی۔
’’تو کیا تمہیں اتنی بڑی بوتل نظر نہیں آتی؟‘‘
’’نظر کیسے آتی۔ وہ تو اس آدمی کی جیب میں تھی‘‘ دو ست منہ بنا کر بولا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حماد:جب تم پیرس گئے تھے تمہیں فرانسیسی زبان بولنے میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی۔
اکرم:نہیں مجھے تو کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ البتہ فرانسیسی لوگ بہت پریشان ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک شخص نے وقت معلوم کرنے کے لیے دوسرے شخص سے پوچھا’’آپ کی گھڑی ریڈیو سے ملی ہے یا ٹیلی وژن سے؟‘‘
دوسرے نے جواب دیا۔’’میری گھڑی نہ ریڈیو سے ملی ہے نہ ٹیلی وژن سے بلکہ سسرال سے ملی ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجوس مالک: بتائو وہ کون سی چیز ہےجو محنت کرنے سے بھی نہیں ملتی؟
نوکر:جناب!میری تنخواہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
استانی:تم کب سو کر اُٹھتی ہو؟
فرحت: جب تک جاگ نہیں جاتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
استاد:(شاگرد سے) صابن دانی کسے کہتے ہیں؟
شاگرد: جس میں صابن رکھتے ہیں۔
استاد:شاباش! اچھا اب یہ بتائو۔ مچھر دانی کسے کہتے ہیں؟
شاگرد:جناب! جس میں مچھر رکھے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مالک:(نوکرسے):شرفو! باہر سے انسائیکلو پیڈیا اُٹھا لائو۔
نوکر:(کچھ دیر بعد) یہ لیجئے حضور!
مالک: یہ کیا اُٹھا لائے ہو؟
نوکر:جی آپ نے جو کہا تھا، سائیکل کا پیڈل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملا نصیر الدین کا ایک دوست نہایت افسردگی کی حالت میں ان کے پاس آیا۔ ملا نے اس کا سبب پوچھا تو اس نے کہا کہ قرض کی فکر مار ڈالتی ہے۔ اتنی سکت نہیں ہے کہ اسے ادا کروں۔ جی چاہتا ہے کہ خودکشی کر لوں۔
ملا نے جواب دیا: ’’عجیب آدمی ہو۔ قرض کی فکر اسے ہونی چاہیے جس نے تمہیں قرض دیا ہے نہ کہ تمہیں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر:آپ کو زیادہ تر پھل استعمال کرنے چاہئیں، ممکن ہو تو پھلوں کے چھلکے بھی !کیوں کہ اصل وٹامنز تو چھلکوں میں ہوتے ہیں۔آپ کا پسندیدہ پھل کون سا ہے؟
مریض :جناب ناریل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
استاد:(حامد سے)خوش آمدید کے کیا معنی ہیں؟
حامد:جناب خوش ہو کر آم دینا۔

یہ بھی پڑھیں:  چلو ہنس لیتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں